’’اذانِ دیر‘‘ تذکرہ نگار… طاہرؔ سلطانی

’’اذانِ دیر‘‘
تذکرہ نگار… طاہرؔ سلطانی

راقم نے اذانِ دیر میں غیر مسلم شعرا کے حمدیہ کلام اور ان کا مختصر تذکرہ شامل کیا ہے۔کتاب ۱۹۹۷ء میں شائع ہوئی۔ کتاب کو غیر مسلم حمدگو شعراو شاعرات کے حوالے سے اُردو حمدیہ ادب میں اوّلین حیثیت حاصل ہے۔کتاب کے بارے میں نور احمد میرٹھی لکھتے ہیں:
میرے ساتھی جناب طاہرؔ سلطانی نے (اذانِ دیر) کے نام سے غیر مسلم شعراء کا طیب و طاہر حمدیہ کلام یکجا کیا ہے۔ مختلف ادوار اور مختلف علاقوں کے قابل ذکر شعراء کا حمدیہ کلام مرتب کرکے جناب طاہرؔ سلطانی نے ایک اہم علمی ،ادبی اور مذہبی فریضہ ادا کیا ہے۔ اس سے پہلے اس موضوع پر کوئی کتاب نظر سے نہیں گزری۔ اللہ تعالیٰ کا یہ انعام ہے جو جناب طاہرؔ سلطانی کے مقدر کا جھومر بنا۔ بحُسن و خوبی اس وقت کی ضرورت اور بامقصد خدمت کی بجا آوری پر موصوف قابل صد مبارک باد ہیں۔
ان کے علاوہ پروفیسر شفقت رضوی ، شہزاد احمد ، صبیح رحمانی کی تحریریں بھی شامل ہیں۔ کتاب ۱۶۰ صفحات پر مشتمل ہے۔
٭٭٭٭٭