اس فضا کو نکھار دے یا رب سب کے دل میں تو پیار دے یا رب

رخشاں ہاشمی

اس فضا کو نکھار دے یا رب
سب کے دل میں تو پیار دے یا رب

نیک رستہ پہ تو چلا سب کو
سب کی دنیا سنوار دے یا رب

میں عبادت کروں تری ہر دم
زندگی باوقار دے یا رب

غم کے دن کو گزار لوں ہنس کر
ہمتیں بے شمار دے یا رب

تنگ پڑجائے دامنِ رخشاںؔ
وہ خوشی وہ بہار دے یا رب