بزمِ کونین میں چار سُو آپ ہیں

بزمِ کونین میں چار سُو آپ ہیں
لمحہ لمحہ میرے رُوبرُو آپ ہیں
ایک بیدِل کے دل میں جو ظاہر ہوئی
میرے آقا وہی آرزو آپ ہیں
حسن والوں کو اقرار کرنا پڑا
سارے دارین میں خوب رو آپ ہیں
کارواں سب مدینہ کی جانب چلیں
ہر مسافر کی بس جستجو آپ ہیں
مدحتِ مصطفی ٰٰ میرا ایمان ہے
امر کا موضوع ِِ گفتگو آپ ہیں۔
{صلی اللہ علیہ وسلم}