’’تذکرہ نعت گویان اُردو‘‘ تذکرہ نگار …پروفیسر یونس شاہ

’’تذکرہ نعت گویان اُردو‘‘
تذکرہ نگار …پروفیسر یونس شاہ

’’تذکرہ نعت گویان اردو‘‘ کا سن اشاعت ۱۹۸۲ء تذکرہ نگار پروفیسر یونس شاہ ہیں جن کا تعلق ایبٹ آباد سے ہے۔ یونس شاہ نے جلد اول میں ۱۰۹ شعرا کا تذکرہ کیا ہے۔ جو ہمیں اُردو نعتیہ ادب کے حوالے سے مفید معلومات فراہم کرتا ہے۔
تذکرہ نعت گویان اُردو ، حصہ دوم ۱۹۸۴ء کو ’’مکہ بکس ‘‘ لاہورنے شائع کیا۔دوسرے حصے میں ۱۱۷ شعرا کرام کا تذکرہ موجود ہے۔ یونس شاہ کا یہ کام تاریخ نعت میں کارنامہ ہے۔ اس متبرک کام کے حوالے سے ہم یونس شاہ کو نہ صرف تحسین پیش کرتے ہیں بلکہ ہم ان کے ممنون ہیں کہ انہوں نے نعتیہ ادب کو دو حصوں پر مشتمل شہکار کتابیں دیں۔ہم دعا گو ہیں کہ یونس شاہ دنیائے حمدونعت کو اپنی تصانیف سے فیضیاب کرتے رہیں۔
٭٭٭٭٭