تذکرہ نعت گو شاعرات تذکرہ نگار …… ڈاکٹر ابو سلمان شاہ جہاں پوری

تذکرہ نعت گو شاعرات
تذکرہ نگار …… ڈاکٹر ابو سلمان شاہ جہاں پوری

ممتاز محقق و ادیب ڈاکٹر ابو سلمان شاہ جہاں پوری کی کتاب تذکرہ ’’نعت گو شاعرات‘‘ کو ۱۹۸۴ء میں ادارہ تصنیف و تحقیق پاکستان نے کراچی سے شائع کیا۔
نواب اختر محل سے تسنیم ، امۃ اللہ عائشہ تک ۵۰ ممتاز و معروف شاعرات کا تذکرہ شامل ہے۔ تذکرہ کو اوّلیت حاصل ہے کہ اس سے پہلے نعت گو شاعرات کا کوئی تذکرہ ہماری نظر سے نہیں گزرا۔ ہم ڈاکٹر ابو سلمان شاہ جہاں پوری کی اس اوّلین کاوش کو اردو نعتیہ ادب کا بیش بہا خزانہ تصوّر کرتے ہیں۔ کتاب کے ناشر رقمطراز ہیں کہ یہ تذکرہ ۱۹۷۸ء کے آغاز میں کتابت ، تصحیح وغیرہ کے مراحل سے گزر کر پریس کے حوالے کردیئے جانے کے لیے تیار کردیا گیا تھا۔ تو گویا یہ کتاب اردو نعتیہ ادب کو چھ برس بعد میسر آئی۔ ’’تذکرہ نعت گو شاعرات‘‘ آئندہ کے مورخین کے لیے روشن منارہ ہے۔ اس اعلیٰ تحقیق پر ڈاکٹر سلمان شاہ جہاں پوری کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔ ۱۱۲ صفحات پر مشتمل کتاب کی قیمت ۱۵ روپے ہے آخر میں قارئین کرام کی معلومات کے لیے تذکرہ میں شامل شاعرات کے اسمائے گرامی پیش کررہے ہیں۔
اخترؔ ، نواب اختر محل ۔ اخترؔ سیّدہ سردار بیگم۔ ادا جعفری ، عزیز جہاں بیگم۔ افضل بدایونی، افضل خاتون۔ ا ۔ ک بیگم بدایونی۔ امت الکریم۔ انور، انوری بیگم۔ انیسہ ہارون شروانیہ۔ بتول۔ بیگم عروج۔ پروین ،بڑی بیگم ام مشتاق۔ پنہاں، سپہر آرا خاتون۔تہنیت، تہنیت النساء۔ حیا بریلوی، سکندر بانو۔ خورشید،خورشید آرا بیگم۔ ذیشان، ذیشان فاطمہرحمت، رحمت النساء بیگم۔ سردار الوری ، سردار بانو۔ سردار حیدر آبادی، منظور فاطمہ۔سلمیٰ حیدر آبادی،جمال النساء بیگم۔ شرم ، شمس النساء بیگم۔ شفیق ، کبیر النساء بیگم۔ شفیقاً بدایونی ۔شمیم جالندھری ۔ شیریں ، نواب شاہجہاں بیگم۔ ضرورت ، شرف النساء۔عصمت،عصمت النساء۔ عفت مظفر نگری ، آمنہ خاتون۔ فرخ لاہوری، بی بی سلطان۔قمر چندوسی ، قمر جہاں۔ قیصری بیگم۔ کنیز ، منجھو خانم۔ کنیز ، کنیز فاطمہ۔ کیفی۔ محبوب ، زینت بی بی،محجوب ، سیتا پوری۔ مخفی بدایونی ، رسول جہاں بیگم۔ مریم قادری۔ مظہر، سعیدہ عروج۔معین حیدرآبادی، مبارز النساء۔ نازش ، برجیس جود للین۔ نزہت ، زاہدہ خاتون۔نزہت ، صالحہ۔ نسیم بریلوی ، نسیم فاطمہ۔ نور، نور جہاں۔ نوشابہ خاتون۔ رابعہ نہاں ۔یاس آفتاب بیگم ضمیمہ: بہتر، خیرالنساء۔ تسنیم ، امۃ اللہ عائشہ
٭٭٭٭٭