تعریف اس خدا کی جو رب ہے عالموں کا وہ مہرباں بڑا ہے بے حد ہے رحم والا

حافظ محمدیعقوب

تعریف اس خدا کی جو رب ہے عالموں کا
وہ مہرباں بڑا ہے بے حد ہے رحم والا

روزِ جزا کا مالک ہم تجھ کو مانتے ہیں
تجھ کو ہی پوجتے اور تجھ سے ہی مانگتے ہیں

رستہ ہمیں دکھا تو ان قدسیوں کا رستہ
اپنی نوازشوں کا مژدہ جنہیں سنایا

ان کا نہ راستہ ہو جن پر غضب ہوا ہے
اس کا نہ راستہ ہو گمراہ جو ہوا ہے

کرے قبول یارب یہ التجائے حافظؔ
دونوں جہاں میں مولا بن جائے تو محافظ