تو ہے مولا بڑا تو ہے سب سے جدا ہم ہیں بندے تیرے

حمد
تو ہے مولا بڑا
تو ہے سب سے جدا
ہم ہیں بندے تیرے
تو ہمارا خدا

تیری قدرت بڑی
تیری وحدت بڑی
تجھ سا کوئی نہیں
تیری رحمت بڑی

پربت و ندیاں
آسمان و زمیں
چاند سورج ترے
تیرا عرش بریں

تو ہی رحمان ہے
تو مہربان ہے
ساری مخلوق کا
تو نگہبان ہے

مصطفیٰ ہیں ترے
سب سے پیارے نبی
ان کی امت میں ہیں
ہم مسلماں سبھی

ظہیر رانی بنوری