’’حریمِ نعت‘‘

’’حریمِ نعت‘‘

کراچی کے معروف خوش الحان نعت خواں رئیس احمد کا مرتّب کردہ نعتیہ انتخاب ’’حریمِ نعت‘‘ ۱۹۹۵میں منصۂ شہود پر نمودار ہوا۔مرتّب نے ۱۰۱ شعرا و شاعرات کے نعتیہ کلام کو سلیقے و قرینے سے پیش کرنے کی سعی کی ہے۔ انہوں نے ایک صفحہ پر شاعر کے مختصر کوائف بھی درج کرنے کا اہتمام کیا ہے۔ اس لیے ہم نے’’حریمِ نعت‘‘ کو اپنے اس مضمون میں شامل کیا ہے۔ شعرا کی ترتیب حروف تہجی کے تحت کی گئی ہے۔ہم رئیس احمد کی خوبصورت کاوش ’’حریمِ نعت‘‘کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔۲۲۴ صفحات پر مشتمل ’’حریم نعت‘‘ کی قیمت ۱۲۰ روپے رکھی گئی ہے۔ حضرت حسّان حمد و نعت بک بینک کراچی کی جانب سے اس کتاب کو ’’اقلیم نعت‘‘ کراچی نے شائع کیا۔
’’خوشبو سے آسمان‘‘ تا ’’آپ سراپا نور‘‘
فروغ حمد و نعت کے لیے وطن عزیز میں جہاں دیگر ادارے کام کررہے ہیں وہیں۔
’’دبستانِ وارثیہ‘‘ بھی اپنا کردار بحسن و خوبی ادا کررہی ہے۔ دبستان وارثیہ کے روحِ رواں قمر وارثی جو معروف نعت گو بھی ہیں فروغ نعت کے لیے ہمیشہ کوشاں نظر آتے ہیں۔ان کی دس سے زائد کتابیں شائع ہوچکی ہیں اس وقت میرے سامنے قمر وراثی کی مرتب کردہ وہ پانچ کتابیں موجود ہیں جن میں وہ کلام شامل کیا گیا ہے جو دبستان وارثیہ کے زیر اہتمام منعقدہ ماہانہ ردیفی نعتیہ مشاعروں میں شعرا کرام پیش فرماتے رہے ہیں۔ قمر وارثی نے ایک کام یہ بھی کیا کہ شعرائے کرام کے مختصر کوائف بھی کتاب میں شامل کردیئے ۔کتابوں کی ترتیب کچھ اسطرح ہے۔
خوشبو سے آسمان ۱۹۹۵ء جلوے حیات آراستہ ۱۹۹۶ء
مالک ارض و سما ( مجموعہ حمد) ۱۹۹۹ء مہکا مہکا حرف حرف ۱۹۹۹ء
آپ سراپا نور ۲۰۰۶ء
’’جلوے حیات آراستہ‘‘ ۲۸۸ صفحات پر مشتمل ہے شعرائے کرام کی تعداد ۳۶ ہے شعرا کے اسمائے گرامی یہ ہیں۔ نشتر اکبر آبادی ، انجم شادانی ، اختر لکھنوی، سجاد سخن ، احمد علی صدیقی ، ڈاکٹر ہلال جعفری ، اقبال عالم ، اقبال مخموں، شمس قادری ، صابربراری، شفیق الدین شارق، راقم رحمانی جونپوری، ڈاکٹر شاہد الوریٰ ، قاری حبیب اللہ ، مظہر اعظمی ، محب لکھنوی ،قمر وارثی،عابد سلطانی برہانپوری ، اظہار جونپوری، کمال شاہ جہاں پوری، اختر سعیدی ، امتیاز احمد راہی، مرزا منور بیگ منور، برجیس قدر اصغر، ڈاکٹر مبارک بقا پوری، رشید خان رشید، شاہین اقبا اثر، محمد علی گوہر ، قلن بنارسی ، عزیز الدین عزیز معینی، راقم طاہر سلطانی، شوکت علی شوکت قادری ، سحر وارثی ، یامین انصاری، کامران بشرا ۔
’’مالکِ ارض و سما‘‘ (حمد انتخاب) ۳۴ شعرا کا حمد یہ کلام شامل ہے۔ شعراکے ناموں کی ترتیب اس طرح ہے۔ کمال میاں جمیلی سلطانی، ناصر کاسگنجوی ، انجم شادانی، رفیق عزیزی ،سجاد سخن ، اعجاز رحمانی ، ماجد خلیل ، سہیل غازی پوری، شفیق الدین شارق، شفیق بریلوی، منصور ملتانی، اختر لطیف، قاری حبیب اللہ حبیب، ذکی عثمانی، عزیز جبران انصاری،عابد سلطانی برہانپوری،قمر وارثی، ضیاء الحسن ضیاء ، کیفی بنارسی، جمیل نظر اکبر آبادی، احمد خیال ،تنویر پھول، مرزا منور بیگ منور، عزیز الدین عزیز معینی ، سحر وراثی، ملن وارثی، شمع انصاری،شوکت علی شوکت قادری،ناز انصاری، طاہرؔ سلطانی ، رسول بخش چشتی، امین بنارسی اور میاں قیصر’’مہکا مہکا حرف حرف‘‘ (نعتیہ انتخاب) میں ۵۰ شعرا کا کلام و مختصر کوائف شامل کیے گئے ہیں۔ شعرا کے ناموں کی فہرست ملاحظہ فرمائیں۔
ماجدؔ خلیل۔ سہیلؔ غازی پوری۔ شفیق الدین شارقؔ۔ ڈاکٹر تاجؔ صدیقی۔ڈاکٹر مختار حیات۔ احمد سعودقاسمیؔ۔ ڈاکٹر اطہر نادرؔ۔ شفیقؔ بریلوی۔ منصورؔ ملتانی۔ ذکیؔ عثمانی۔ احسان ؔکاکوروی۔ن، م نیازیؔ۔پروفیسر عزیز جبرانؔ انصاری۔ راقم رحمانی جونپوری۔ سرفراز صدفؔ۔قاری حبیب اللہ حبیبؔ۔صوفی عابدؔ سلطانی برہانپوری۔ قمرؔ وارثی۔ محبؔ لکھنوی۔ مراد علی نورؔ۔عارفؔ صدیقی۔ ڈاکٹر شوکت اللہ جوہرؔ۔ بقا صدیقی۔ ضیا الحسن ضیاءؔ۔ خورشید احمد ممتازؔ۔حضور بخش راہیؔ۔ وفاؔ بریلوی۔ فاروق فیصلؔ۔ احمد خیالؔ۔ یٰسین قریشی۔ جمیل نظرؔ اکبر آبادی۔پرویز

اخترؔ۔مرزا منوّر بیگ منوّرؔ۔ تنویرپھولؔ۔ صابرؔ کاسگنجوی۔ محمد علی گوہرؔ۔عزیز الدین عزیزؔ معینی۔ ملّن بنارسی۔شمع انصاری۔ زاہدؔ شفیع۔ ڈاکٹر انیس الرحمن انیسؔ۔ ڈاکٹر گلزار احمد راہیؔ۔عزیز الدین خاکی۔ رئیس احمد رئیسؔ۔ سحرؔ وارثی۔ شوکت علی شوکتؔ قادری۔
’’آپ ﷺ سراپا نور‘‘ (نعتیہ انتخاب) میں مرتّب نے شعراء کے کوائف درج نہیں کئے ہیں۔اس کی وجہ شاید یہ ہو کہ دبستان وارثیہ کے مشاعروں میں شرکت کرنے والے شعراء کم و بیش وہی ہیں جن کے کوائف مرتّب نے پہلے ہی شائع کردیئے ہیں۔ یہ بات خوش آئند ہے کہ ’’دبستانِ وارثیہ‘‘ کے ماہانہ ردیفی نعتیہ مشاعرے اب نہ صرف کراچی ، اندرون پاکستان بلکہ بیرونِ ملک بھی منعقد ہورہے ہیں۔ ہم قمر وارثی اور اُن کے معاونین کو کارہائے نمایاں انجام دینے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔
٭٭٭٭٭