حمد دلدار ہر دو عالم کو مرسلِ مرسل مکرم کو

فانیؔ بدایونی (بے نقط)

حمد دلدار ہر دو عالم کو
مرسلِ مرسل مکرم کو

مصدر لا الہ الا اللہ
ملہم احمد الرسول اللہ

حاصل واصل ہر حصول واصول
محرم سدّ سائل و مسئول

حاکم امر محمود مطرود
عالم علم ملحود محمود

داورِ دور کرۂ دوّار
مالک الملک عالم الاسرار