زندگی ربّ نے دی دلنشیں

زندگی ربّ نے دی دلنشیں
ہم کریں بندگی دلنشیں
پڑھ کے دیکھو کلامِ خدا
اس میں ہے روشنی دلنشیں
ذکرِ رب سے ہے دل کا سکوں
ذکرِ حق روشنی دلنشیں
نام اُس کا رحیم و کریم
اُس کی رحمت بڑی دلنشیں
صبح اُس کی بہارِ نظر
شام اُس کی لگی دلنشیں
مالکِ کُل نے کردی عطا
آپﷺ کو سروری دلنشیں
ذکرِ رب کا یہ فیضان ہے دل
کی دنیا ہوئی دلنشیں
ربّ نے مکّے ، کو بخشا شَرَف
خوب ہے ہر گلی دلنشیں
رب نے کھائی ہے اس کی قسم
اس کی عظمت بڑی دلنشیں
راضی ہوجائے ربِّ عُلا
خواہشِ آخری دلنشیں
آئو! طاہرؔ کریں توبہ ہم
ہے یہ نیکی بڑی دلنشیں