سب پہ لازم احترام اللہ کا ذرّہ ذرّہ ہے غلام اللہ کا

حامدرضوی حیدرآبادی

سب پہ لازم احترام اللہ کا
ذرّہ ذرّہ ہے غلام اللہ کا

سارے بندوں کی بھلائی کے لئے
عرش سے اترا کلام اللہ کا

بھوک دے کر بھول وہ جاتا نہیں
رزق کا دینا ہے کام اللہ کا

جس کو رکھنا ہے جہاں رکھتا ہے وہ
ایسا بہتر ہے نظام اللہ کا

ہے وہی مختار کل معبود حق
ہو لبوں پر صرف نام اللہ کا

یہ زمین و آسماں کل کائنات
راج ہے ہرجا تمام اللہ کا

کہتے ہیں حامدؔ جسے وہ رات دن
نام لیتا ہے مدام اللہ کا