عاصیوں کا سہارا حضورؐ آپ ہیں ڈوبتے کا کنارہ حضورؐ آپ ہیں

عاصیوں کا سہارا حضورؐ آپ ہیں
ڈوبتے کا کنارہ حضورؐ آپ ہیں
لاکھ بھٹکیں گناہوں کے جنگل میں ہم
رحمتوں کا اشارہ حضورؐ آپ ہیں
ظلمتیں آپ ہی آپ گھٹنے لگیں
ایسا روشن مینارہ حضورؐ آپ ہیں
سو سہارے نظر کے ہیں آگے مگر
میرے دل کا سہارا حضورؐ آپ ہیں
کیوں نہ ہم شوقؔ سے نام لیں آپ ؐکا
جان اور دل ہمارا حضورؐ آپ ہیں

مومن خاں شوقؔ
AshrafVilla.11.3.723Mallepally,Hyderabad.50000