’’لاکھوں سلام‘‘ تذکرہ نگار…شہزاد احمد

’’لاکھوں سلام‘‘
تذکرہ نگار…شہزاد احمد

شہزاد احمد نے ’’لاکھوں سلام‘‘ میں دس ممتاز و معروف شعراء کرام کا تذکرہ کیا ہے۔ وجۂ تذکرہ ان شعرائے کرام کی وہ تضامین ہیں جو ان حضرات نے امام اہلسنّت شاہ احمد رضا خاں قادری برکاتی رحمتہ اللہ علیہ کے ایمان افروز معرکۃ لآراء اور روح پرورسلام پر لکھی ہیں۔
شعرائے کرام کے اسمائے گرامی ملاحظہ کیجیے۔
علامہ شمس الحسن صدیقی شمسؔ بریلوی۔ علامہ سیّد محمد مرغوب اخترؔ الحامدی ۔ سید محفوظ علی صابرؔ القادری بریلوی۔ سیّد اشرف علی ہلال جعفری۔ اسلم بستوی۔ عزیزؔ حاصل پوری۔ مولانا سیّد حبیبؔ احمد نقشبندی مُحسنی تلہری۔ مولانا عبد السلام شفیقؔ۔ محمد عثمان عارفؔ نقشبندی۔ صوفی مسعود احمد رہبر چشتی… شہزاد احمد کی اس کاوش کو موضوع کے اعتبار سے میری معلومات کے مطابق اوّلیت کا اعزاز حاصل ہے۔ ۳۲ صفحات میں ایک خزانہ جمع کردیا گیا ہے۔
ہم دل کی گہرائیوں سے شہزاد احمد کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ کتاب کو
’’ انجمن ترقیٔ نعت‘‘ نے شاہ فیصل کالونی نمبر ۵ کراچی نمبر ۳۵ ، پاکستان سے شائع کیا۔
شہزاد احمد تضامین کے حوالے وقیع کام کرچکے ہیں امید ہے وہ اپنا یہ منفرد کام جلد ہی منظر عام پر لائیں گے۔
٭٭٭٭٭