نعتیہ ہائیکو

نعتیہ ہائیکو

 ٭
مجھ سے ہیں بہتر
پنکھ پکھیرو کرتے ہیں
ذکر پیغمبر
٭
کرتے ہیں بہتر
روضے پہ حاضر طائر
نعتِ پیغمبر
٭
کیا ماضی کیا حال؟
صلِ علیٰ کا ورد کرے
خوش بخت و خوش حال
٭
دائم ہے سکھ چین
پہلوئے آقا میں دیکھ
خوابیدہ شیخین
 ٭
جن و ملک حیراں
ایک ہی جست میں اسرا کی
ہر منزل آساں
٭
اصل کائنات
حور و غلماں قرباں ہوں
فخرِ موجودات
٭
مانندِ شبنم
روضے پہ جب حاضر ہوں
ہو دیدہ پُرنم

سہیل احمد صدیقی (کراچی)