نقشِ پائے حضورﷺ کے جلوے ہیں چراغِ شعور کے جلوے

نعت
نقشِ پائے حضورﷺ کے جلوے
ہیں چراغِ شعور کے جلوے
چھَن رہے ہیں خدا کی رحمت سے
سبز گنبد سے نور کے جلوے
کاش! طیبہ میں جاکے دیکھ آؤں
میں بھی کیف و سرور کے جلوے
اُنﷺ کا دیدار ہوگا ، جب ہوں گے
عام یومِ نشور۱؎ کے جلوے
یہ شرف آپﷺ ہی کو حاصل ہے
دیکھے ربِّ غفور کے جلوے
اُنﷺ کی مدحت کا فیض ہے طاہرؔ!
ہیں میسّر شعور کے جلوے

 

طاہر سلطانی

؎ قیامت کا دن