نور آنکھوں میں تو چہروں پہ اُجالے ہوں گے — نصیر الدین نصیر

نور آنکھوں میں تو چہروں پہ اُجالے ہوں گے​
مصطفی والوں کے انداز نرالے ہوں گے​

حشر میں اُن کی شفاعت کے حوالے ہوں گے​
ہم گنہگاروں کو سرکار سنبھالے ہوں گے​

نزع میں ان کے تصور سے مقدر چمکا​
قبر میں اب تو اُجالے ہی اُجالے ہوں گے​

اُن کی ہر ایک صفت جب کہ ہے اعجاز نصیر​
نعت گوئی کے بھی انداز نرالے ہوں گے​

سید نصیر الدین نصیر گیلانی رحمۃ اللہ علیہ​