٭ محمد حسین مشاہدؔرضوی مالیگاؤں

٭  محمد حسین مشاہدؔرضوی  مالیگاؤں

محترم المقام غلام ربانی
فداؔصاحب !  امیدکہ مزاج  بہ خیرہوگا
آج کی ڈاک سے آپ کا ارسال
کردہ نعت کی خوشبؤوںسے معطرومعبنر سہ ماہی
ــــ‘جہان نعت’موصول ہوا۔ میں
آ پ کی خدمت میںسراپا تشکر طراز ہوں کہ آپ نے ناچیزکواتنااہم رسالہ روانہ
فرمایا۔حمدونعت کا انتخاب عمدہ ہے۔مقالات
محترم شہزاد مجددی نے کافی محنت سے تحقیق کرکے موضوع کا حق ادا کرنے کی
کامیاب کوشش کی ہے۔فرحت حسین خوشدلؔ کاگوشہ بھی بہتر ہے۔خوشی ہوئی کہ آپ نے
ہندوستان سے نعت پریہ سہ ماہی نکالنے کا آغاز کیاہے۔اللہ آپ کے حوصلوں کو پختگی
عطافرمائے۔اور اس رسالہ کو دن دونی رات
چوگنی ترقی عطا فرمائے۔