٭ ناوکؔ حمزہ پوری حمزہ پور ضلع گیا (بہار)

٭  ناوکؔ حمزہ پوری  حمزہ پور ضلع گیا (بہار)

برادرِ مکرم  !
السلام علیکم
ؔ
آج صبح آپ سے فون پرباتیں کرکے مسرت ہوئی۔یہ معلوم کرکے کہ آپ  عالمِ دین بھی ہیں جی خوش ہوا۔اللہم زدفزد کی
دعاکی۔یہ فقیر بوریانشیں بھی کل جناب خوشدلؔ کی تصانیف اور آپ کے رسالے جہان نعت
کی رسم اجراء میں ہزاری باغ جاکر شریک ہواتھا۔ماشاء اللہ آپ نے رسالہ صاف  ستھرااور پاکیزہ نیز فکرانگیز مضامین نظم و نثر
پر مشتمل نکالاہے۔دعاگو ہوں کہ مولیٰ تعالیٰ اس کی عمردرازکرے۔آمین۔شہزادمجددی
اور پروفیسر اکرم رضا کے مضامین نے شاد کیا۔اسی سلسلے میں یہ فقیر بھی متعدد رسائل
واخبار میں بھی مضامین لکھتارہا ہے۔چنانچہ ان حضرات کی آوازیں بھی اپنے دل کی
آوازیں معلو م ہوئیں۔