٭ ڈاکٹرسراج احمد قادری خلیل آباد(یوپی)

٭  ڈاکٹرسراج احمد قادری خلیل آباد(یوپی)                             

                                                                محترم جناب غلام ربانی فداؔ صاحب          السلام علیکم
ورحمت اللہ وبرکاتہ
کل ڈاک سے  جہانِ نعت کا تازہ شمارہ موصول ہوا۔مجلہ دیکھ
کر بے پناہ خوشی ہوئی اور آپ سے موبائیل ٹیلی فون سے بات چیت بھی ہوئی۔شمائم
النعت کی ایک کاپی آپ کو ارسال کررہاہوں۔اس معذرت کے ساتھ کہ اس کو بہت کم تعداد
میں چھپوایاتھا۔عمدۃ الاسلام ترجمہ زینت الاسلام فارسی سے اردو ترجمہ کا پہلا
تجربہ ہے۔آپ دونوں کتابوں کا مطالعہ فرمائیں اور اپنے گراں قدر تاثرات سے
نوازیں۔میرے اپنے خیال میں جہان نعت میں آپ شمائم النعت پر ایک وقیع تبصرہ شائع
فرماسکتے ہیں جوایک طرح سے آپ کے مجلے کی نمائندگی کا کام کرے گا۔اور بقیہ احوال
اچھے ہیں ۔احباب کوسلام عرض کریں۔امید ہے کہ آپ خیریت سے ہوں گے