پاک اور معتبر آواز عطا کر یا رب شاعر حمد کا اعزاز عطا کر یا رب

پاک اور معتبر آواز عطا کر یا رب
شاعر حمد کا اعزاز عطا کر یا رب
رفعت حمد و ثنا تک دے رسائی مجھ کو
فکر کو جرأت پرواز عطا کر یا رب
الغرض جس کا ہو انجام تری خوشنودی
لطف سے اپنے وہ آغاز عطا کریا رب
تیری توحید ہے بنیاد مرے ایمان کی
اس سعادت پہ مجھے ناز عطاکر یا رب
حرف اس کا ہو ہر اک روشن و ایمان افروز
میرے خامے کو وہ انداز عطا کر یا رب
منتخب میں کروں الفاظ کے ہیرے موتی
فکر بھی ارفع و ممتاز عطا کر یا رب
شرک سے میرے تخیل کی حفاظت فرما
مجھ کو ایمان سرافزاز عطا کر یا رب
ژ
(از’’ و ایاک نستعین‘‘)