پیغام کبریا ہے شہہ انبیا کے ساتھ قرآن معجزہ ہے مِرے مصطفیٰ ؐکے ساتھ

پیغام کبریا ہے شہہ انبیا کے ساتھ
قرآن معجزہ ہے مِرے مصطفیٰ ؐکے ساتھ
تعظیم ہے رسول ؐکی کون و مکان میں
نامِ نبی ؐہے عرش میں نامِ خدا کے ساتھ
خُلدِ بریں کا رستہ ہے اُسوہ رسولؐ کا
نسبت بنائے رکھئے شہہ دوسرا کے ساتھ
تاروں کی مثل ہیں سبھی اصحابِ مصطفیٰؐ
بن کر جو تھے رفیق رسولِؐ خدا کے ساتھ
روشن ہے کائنات محمدؐ کے نور سے
ربّ العُلیٰ کا نور ہے بدر الدجیٰ کے ساتھ
محشر میں بخشوائیں گے امجدؔ حضورؐ ہی
بخشش کا ہے یقین شفیع الوریٰ ؐکے ساتھ

محمد امجد سلیم امجدؔ بی اے
H.No.2-9-110,Mukrrampura
Karimnagar.505001(T.S)