کرم مانگتی ہوں عطا مانگتی ہوں الٰہی میں تجھ سے دعا مانگتی ہوں

سیمابے بی

کرم مانگتی ہوں عطا مانگتی ہوں
الٰہی میں تجھ سے دعا مانگتی ہوں
ہو شاداب غنچہ دلوں کے چمن کا
جہاں میں ہو قائم نشاں پھر امن کا
الٰہی تجھے واسطہ ذوالمنن ﷺ کا
انہیں کے میں صدقے کرم مانگتی ہوں
الٰہی میں تجھ سے دعا مانگتی ہوں
جو مفلس ہیں ان کو تو دولت عطا کر
جو بیمار ہیں ان کو صحت عطا کر
جوذلت میں ہیں ان کو عزت عطا کر
کرم مانگتی ہوں عطا مانگتی ہوں
الٰہی میں تجھ سے دعا مانگتی ہوں
یہاں پر ہر اک جا اندھیرے ہوئے ہیں
پریشانیاں ہم کو گھیرے ہوئے ہوئے ہیں
ہوں رحمت کی طالب دعا مانگتی ہوں
کرم مانگتی ہوں رحم مانگتی ہوں
دل رئیسؔ میں الفت جگادے یااللہ