کوئی تعویز بھیج، ہیکل بھیج روح کی مشکلات کا حل بھیج

پروفیسریونس

کوئی تعویز بھیج، ہیکل بھیج
روح کی مشکلات کا حل بھیج

اف زمیں کے تنازعے یارب
آسمانوں سے قول فیصل بھیجے

میں نے کاٹی ہے جبر کی اک عمر
کوئی تو اختیار کا پل بھیج

میری آنکھوں میں سرخ آنسو ہیں
اپنی رحمت کا سبز آنچل بھیج