’’گلبانگِ وحدت‘‘ تذکرہ نگار… نور احمد میرٹھی

’’گلبانگِ وحدت‘‘
تذکرہ نگار… نور احمد میرٹھی

نور احمد میرٹھی کسی تعارف کے محتاج نہیں’’بہر زباں بہر زماں‘‘جیسی یادگار کتاب پیش کرچکے ہیں۔اللہ نے اُنہیں عزت ،شہرت اور دولت سے خوب نوازا ہے۔ ’’تذکرہ شعراء میرٹھ‘‘بھی منظر عام پر لاچکے ہیں الغرض خوب جم کر کام کر رہے ہیں۔
اُن کا تازہ شاہکار’’گلبانگِ وحدت‘‘۲۰۰۷ء میں شائع ہوا،کتاب ۵۲۵صفحات پر مشتمل ہے۔۲۱۱غیر مسلم شعراء کی حمدنگاری اور ان کے تعارف سے مزیّن مذکورہ کتاب حمدیہ ادب میں شاندار اضافہ ہے۔راقم ۲۰۰۵ء میں حمد گو غیر مسلم شعراء کا تذکرہ’’گلشنِ حمد‘‘ پیش کرچکا ہے۔شاید نور احمد میرٹھی کی نظر سے کتاب نہیں گزری بحر کیف دیے سے دیا جلتا ہے۔ کام آگے بڑھنا چاہیے ہمیں خوشی ہے کہ نور میرٹھی نے اس کام کو آگے بڑھایا راقم نور احمد میرٹھی کو اُن کی کاوش’’گلبانگ وحدت‘‘کی اشاعت پر مبارک باد پیش کرتا ہے۔
٭٭٭٭٭