’’گلشنِ حمد‘‘ تذکرہ نگار… طاہرؔ سلطانی

’’گلشنِ حمد‘‘
تذکرہ نگار… طاہرؔ سلطانی

’’گلشن حمد‘‘ ۶۶ حمد گو مسلم شعرا کا تذکرہ ہے۔معروف ادیب شبیر احمد انصاری رقم طراز ہیں۔ میں یہ محسوس کرتا ہوں کہ عہد آئندہ میں اسلامی ادب کا تحقیق نگار طاہرؔ سلطانی کے نام اور کام سے صرف نظر نہ کرسکے گا۔ ان کی فکر رسا اور سعی بلیغ نے زیر نظر کتاب ’’ گلشن حمد‘‘ میں حمد کے انتہائی خوش نما پھول کھلائے ہیں جو نقشِ اوّل کی حیثیت رکھتے ہیں۔
ممتاز شاعر تنویر پھول رقمطراز ہیں:
’’بزمِ جہانِ حمد‘‘ کے روح رواں طاہرؔ سلطانی فروغ حمد کا بیڑا اٹھائے ہوئے ہیں۔ ’’گلشنِ حمد‘‘ ان کا تازہ شاہکار ہے۔ مختصر یہ کہ دنیائے حمد و نعت میں طاہرؔ سلطانی کا نام خصوصیت و اہمیت کا حامل ہے اور اس سلسلے میں ان کی مساعی کسی سے پوشیدہ نہیں۔
مجھے اپنی اس رائے پراصرار ہے کہ طاہرؔؔ سلطانی محض ایک فرد کا نام نہیں بلکہ وہ ایک ادارے کی حیثیت رکھتے ہیں۔’’گلشنِ حمد‘‘ کو ۲۰۰۵ء میں جہانِ حمد پبلی کیشنز نے کراچی سے شائع کیا۔ کتاب ۱۶۰ صفحات پر مشتمل ہے۔
٭٭٭٭٭