تو سب کا خدا ہے تو سب سے بڑا ہے تیری ذات اعلیٰ تو سب سے نرالا

حمد
تو سب کا خدا ہے
تو سب سے بڑا ہے

تیری ذات اعلیٰ
تو سب سے نرالا

تو ہی سب کا آقا
تو ہی سب کا داتا

تیری سب پہ رحمت
بڑی تیری قدرت

تو ہی سب کو پالے
تو ہی مار ڈالے

ہر اک شئے میں مولیٰ
ہے تیرا بسیرا

تو ہی غمزدوں کا
ہے غم کھانے والا

تیری رحمتوں کی
نہ حدیں ہیں کوئی

بیاں ہم کریں کیا
ثنا تیری مولیٰ
ظہیر رانی بنوری